30 جنوری، 2017، 5:44 PM

امریکہ کی 16 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کی مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی مذمت

امریکہ کی 16 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کی مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی مذمت

امریکی ریاستوں نیو یارک ،کیلی فورنیا اور پینسلوانیا سمیت 16 امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کی جانب سے 7 مسلم ملکوں کے افراد کے امریکہ داخلے پر پابندی کی مذمت کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوس ایٹڈ پریس کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ امریکی ریاستوں نیو یارک ،کیلی فورنیا اور پینسلوانیا سمیت 16 امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کی جانب سے 7 مسلم ملکوں کے افراد کے امریکہ  داخلے پر پابندی کی مذمت کی گئی ہے۔ری پبلکن سینیٹرز جان میک کین اور لنزے گراہم کے مطابق  اس سے امریکہ کا تحفظ بہتر نہیں ہو گا بلکہ دہشت گردی میں اضافہ ہو گا، ڈیموکریٹ سینیٹرچک شومر نے ٹرمپ سے فوری طور پر پابندی کے احکامات واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
برطانوی اپوزیشن رہنما جرمی کاربن کہتے ہیں ٹرمپ کو برطانیہ نہیں آنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے لیے بالکل غلط ہوگا کہ وہ سات مسلم ممالک پر پابندی عائد کرنے کے بعد برطانیہ کا دورہ کریں، برطانیہ میں ایک آن لائن پٹیشن کا آغاز بھی کیا گیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
 

News ID 1870084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha