29 نومبر، 2016، 3:38 PM

امریکہ میں الیکشن فراڈ کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں، وائٹ ہاؤس

امریکہ میں الیکشن فراڈ کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں، وائٹ ہاؤس

نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ میں الیکشن فراڈ کے کوئی شواہد نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ میں الیکشن فراڈ کے کوئی شواہد نہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے بریفنگ میں ٹرمپ کی جانب سے ریاست ورجینیا، نیو ہمشائر اور کیلی فورنیا میں بدترین دھاندلی کے الزامات کی تردید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے الزامات کے جواب میں کسی قسم کے شواہد اور ثبوت پیش نہیں کیے ہیں۔ ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ ورجینیا،نیوہیمپشائر اور کیلی فورنیا میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے اور اگر غیرقانونی ووٹنگ نہ ہوتی توپاپولر ووٹ بھی وہی جیتتے۔

جوش ارنیسٹ نے کہاکہ کیوبا کے فیدل کاسترو کے انتقال کے باوجود امریکہ اور کیوبا کے درمیان تعلقات کی بحالی کا عمل سست نہیں پڑے گا۔ تاہم صدر اوبامہ آنجہانی رہنما کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔

News ID 1868638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha