20 ستمبر، 2024، 5:39 PM

ایران اور جنوبی افریقہ کا دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ایران اور جنوبی افریقہ کا دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ایران اور جنوبی افریقہ کے عسکری حکام نے فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف جنرل اسٹاف بریگیڈیئر جنرل محسن دارہ باغی نے جنوبی افریقہ کی ایرو سپیس اینڈ ڈیفنس ایکسپو میں اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں شرکت کے دوران  جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع سے ملاقات کی۔

 اس دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

بریگیڈیئر جنرل محسن دارہ باغی نے ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کی تمام صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

انہوں نے صیہونی حکومت کی نسل کشی کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے جنوبی افریقہ کے بہادرانہ موقف کو سراہا۔

اس ملاقات میں جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔انہوں نے امریکی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کے خلاف ایرانی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کو تمام ممالک کا انسانی اور اخلاقی فریضہ سمجھتا ہے۔

News ID 1926785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha