7 جنوری، 2018، 10:49 AM

یمن کے فراری صدر سے وابستہ فوج کے چیف آف اسٹاف ہلاک

یمن کے فراری صدر سے وابستہ فوج کے چیف آف اسٹاف ہلاک

یمن کے فراری صدر منصور ہادی کی فوج کے چیف آف اسٹاف صوبہ الجوف میں یمنی فورسز اور قبائل کے حملے میں زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فراری صدر منصور ہادی کی فوج کے چیف آف اسٹاف طاہر العقیلی صوبہ الجوف میں یمنی فورسز اور قبائل کے حملے میں زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طاہر العقیلی کل یمنی قبائل کے ایک حملے میں زخمی ہوگئے جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔  سعودی عرب سے وابستہ ذرائع‏ نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر العقیلی کا زخمی ہونے کے بعد سعودی عرب میں آپریشن کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق طاہر العقیلی کی ہلاکت سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے لئے بہت بڑا جھٹکا ہے۔

News Code 1877869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha