مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ ماہ قندھار بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکعبی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قندھار بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے امارات کے سفیر جمعہ محمد الکعبی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ جمعہ محمد الکعبی کو 10 جنوری کو قندھار میں نشانہ بنایا گیا تھا اور بم حملے میں امارات کے 5 امدادی کارکن بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ جمعہ محمد الکعبی اس حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جو ابوظہبی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
افغانستان میں گزشتہ ماہ قندھار بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکعبی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1870476
آپ کا تبصرہ