مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی پولیس نے سیاستدانوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم(رائٹ موومنٹ)سے تعلق کے شبہ میں 10مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔زیرحراست ملزمان میں ایک خاتون اور کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں پیرس کے نواحی علاقے سینی سینٹ ڈینس اور جنوب میں واقع بندرگاہ مارسیلی کے قریب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے پکڑاگیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد فرانس کے اہم سیاستدانوں ،غیر ملکی باشندوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جب کہ فرانسیسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اہم سیاستدان بھی ملزمان کی ہٹ لسٹ پر تھے۔اس کے علاوہ ملزمان مسلمانوں کی عبادت گاہوں،ہندوستانی ریسٹورنٹس اور پرہجوم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔گرفتاری کے بعد ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔
فرانسیسی پولیس نے سیاستدانوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1876031
آپ کا تبصرہ