23 ستمبر، 2017، 5:57 PM

شمالی کوریا میں ہلکی شدت کا زلزلہ / ایٹم بم کے تجربے کا شبہ

شمالی کوریا میں ہلکی شدت کا زلزلہ / ایٹم بم کے تجربے کا شبہ

شمالی کوریا میں ہلکی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بارے میں عالمی برادری نے ایٹم بم کے تجربے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا میں ہلکی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بارے میں عالمی برادری نے ایٹم بم کے تجربے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین میں زلزلہ کی گہرائی ’صفر کلومیٹر‘ تھی جس کا مرکز شمالی کوریا کا علاقہ کلجو تھا جہاں اس کا ایٹمی مرکز قائم ہے۔ ماہرین نے امکان ظاہر کیا کہ شمالی کوریا نے زیرزمین ایک اور ایٹم بم کا تجربہ کیا ہے جس کی وجہ سے یہ جھٹکے پیدا ہوئے ہیں۔ادھر امریکی ارضیاتی سروے نے کہا ہے کہ وہ فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ یہ قدرتی زلزلہ تھا یا پھر کسی ایٹمی تجربے کی وجہ سے پیدا ہوا۔ جبکہ جنوبی کوریا کے حکام نے اسے قدرتی زلزلہ قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا اس سے قبل 6 ایٹمی تجربے کرچکا ہے جن کی وجہ سے پیدا ہونے والے زلزلہ کی شدت 4.3 یا اس سے زائد تھی۔ آخری تجربہ اس نے 3 ستمبر کو کیا تھا جس کی وجہ سے 6.3 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

News ID 1875468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha