28 اگست، 2017، 10:44 PM

حزب اللہ لبنان شہید حججی کے پیکر پاک کو اپنی تحویل میں لےگی

حزب اللہ لبنان شہید حججی کے پیکر پاک کو اپنی تحویل میں لےگی

شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں نےالقلمون علاقہ میں حزب اللہ لبنان کے سامنے تسلیم ہوتے ہوئے شہید محسن حججی کے پیکر کو حزب اللہ لبنان کی تحویل میں دینے پر اتفاق کیا ہے اور حزب اللہ کے شرائط تسلیم کرتے ہوئے القلمون سے انخلا اور دیر الزور میں منتقل ہونےکی درخواست کی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  شام میں سرگرم  وہابی دہشت گردوں نے القلمون علاقہ میں حزب اللہ لبنان کے سامنے تسلیم ہوتے ہوئے شہید محسن حججی کے پیکر کو حزب اللہ لبنان کی تحویل میں دینے پر اتفاق کیا ہے اور حزب اللہ کے شرائط تسلیم کرتے ہوئے القلمون سے انخلا اور دیر الزور میں منتقل ہونےکی درخواست کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان شہید حججی کے ہمراہ اپنے شہیدوں اور قیدیوں کو اس وقت تحویل میں لے گي جب داعش دہشت گردوں کو لے جانے والی گاڑیاں تدمر پہنچ جائیں گی۔

المیادین کے مطابق وہابی دہشت گردوں کی بسیں جرود قارہ علاقہ سے البوکمال علاقہ کی سمت جارہی ہیں ، وہابی دہشت گردوں کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی موجود ہیں۔

المیادین کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سپاہیوں نے جب حلیمہ قارہ علاقہ کی پہاڑی کی جانب پیشقدمی کی تو داعش دہشت گردوں نے حزب اللہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اس علاقہ سے حزب اللہ کے شرائط تسلیم کرکے دیر الزور جانے کی درخواست کی جسے حزب اللہ نے قبول کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دشمن پر قابو پاکر اسے قتل نہ کرنا حزب اللہ لبنان کی مردانگی کی علامت ہے۔

News ID 1874883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Syed Shan-e-Raza Zaidi PK 09:59 - 2017/08/29
      0 0
      I Love Hisbullah also love Hojejji