مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ نے مشترکہ سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ شمالی کوریا نے ان فوجی مشقوں کو اشتعال انگیز قراردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اولچی فریڈم گارڈین نامی سیول میں شروع ہونیوالی چودہ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں میں جنوبی کوریا اور امریکہ کے ہزاروں فوجی حصہ لے رہے ہیں امریکی پلیسفک کمانڈ کے سربراہ ایڈ مرل ہیری حارث مشقوں کے معائنے کیلئے جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں ادھر شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیاں مشقوں کو اشتعال انگیزی قرار دیا ہے ۔
جنوبی کوریا اور امریکہ نے مشترکہ سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ شمالی کوریا نے ان فوجی مشقوں کو اشتعال انگیز قراردیا ہے۔
News ID 1874716
آپ کا تبصرہ