28 نومبر، 2010، 1:54 PM

امریکہ اور جنوبی کوریا

امریکہ اور جنوبی کوریا نے اشتعال انگیز جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے

امریکہ اور جنوبی کوریا نے اشتعال انگیز جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے

امریکہ اور جنوبی کوریانے اشتعال انگیز جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ شمالی کوریا اپنے میزائلوں کو آمادہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبررساں ایجنسی پونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریانے اشتعال انگیز جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ شمالی کوریا اپنے میزائلوں کو آمادہ کردیا۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا نے چار روزہ جنگی مشقیں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع کر دی ہے،دونوں ممالک کے فوجی حکام کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کو کس بھی ممکنہ فوجی کارروائی سے روکنا ہے،چار دن پہلے شمالی اور جنوبی کوریا نے ایک دوسرے کے علاقوں میں گولہ باری کی تھی ،گولہ باری میں جنوبی کوریا کے دو فوجی اہل کاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں دونوں کوریاؤں کے درمیان کشیدگی کا اصلی سبب ہے۔

News ID 1199974

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha