13 مئی، 2013، 12:27 PM

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں

مہر نیوز/13 مئی /2013ء:امریکہ اور جنوبی کوریا نے جزيرہ نما کوریا میں نئی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے جزيرہ نما کوریا میں نئی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ ان مشقوں میں ایٹمی ہتھیار لے جانی والی جنگي بحری کشتی  یو ایس ایس نمیٹر بھی شامل ہے۔ امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوایس ایس نمیٹر دنیا کی سب سے بڑی بحری کشتی ہے جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے، امریکہ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ مشقیں علاقائی امن و سلامتی کے لئے منعقد کی گئی ہیں۔ ادھر شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو اشتعال انگيز اقدام قراردیا ہے۔

News ID 1821726

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha