مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم طالبان دہشت گردوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے کھلے خط میں کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان سے اپنے فوجیوں کو نکال لینا چاہیے۔اطلاعات کے مطابق منگل 15 اگست کو صحافیوں کو بھیجے گئے اپنے نوٹ میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ 'ڈونلڈ ٹرمپ اپنے امریکہ کے سابق صدور کی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کے لیے نئی پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ٹرمپ کو افغانستان سے متعلق فوجی پالیسی نہیں اپنانی چاہیے بلکہ امریکی افواج کی واپسی کا اعلان کردیا چاہیے، نہ کہ فوجی دستوں میں اضافہ کردیا جائے جس کی ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے رواں برس جولائی میں کہا تھا کہ افغانستان کے لئے ٹرمپ انتظآمیہ کی نئی حکمت عملی پورے خطے کے لئے ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی خبریں، جن کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 5 ہزار اضافی فوجی افغانستان بھیجے گا، درست ثابت ہونے والی ہیں۔
طالبان کا امریکی صدر ٹرمپ کے نام کھلا خط/ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ
افغانستان میں سرگرم طالبان دہشت گردوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے کھلے خط میں کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان سے اپنے فوجیوں کو نکال لینا چاہیے۔
News ID 1874587
آپ کا تبصرہ