مہر خبررساں ایجنسی نے ایسسوی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہیں لہذا پاکستان کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔ حامد کرزائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی بھی حمایت کی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پرغلط بیانی سے کام لینے کا الزام لگایا تھا۔ افغان صدر حامد کرزائی کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات نہ کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے افغانستان میں لڑائی میں مزید شدت آئے گی لہذا اس پالیسی کی سختی سے مخالفت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں اب مزید جنگ نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے، حامد کرزائی نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان ، افغانستان کے برے حالات کے ذمہ دار ہیں بلکہ ہم خود بھی افغانستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار ہیں۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہیں لہذا پاکستان کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔
News ID 1878452
آپ کا تبصرہ