23 جولائی، 2017، 7:11 PM

اسرائیلی وزير اعظم سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی خفیہ ملاقات

اسرائیلی وزير اعظم سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی خفیہ ملاقات

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے درمیان 2012ء میں نیو یارک میں خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے امریکی اتحادی عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ ساز باز جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایکسپریس نیوزنے اسرائیلی اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے درمیان 2012ء میں نیو یارک میں خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے امریکی اتحادی عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ ساز باز جاری ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق دونوں رہنماوں نے اس خفیہ ملاقات میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ۔

اخبار کے مطابق یہ ملاقات 28 ستمبر 2012ء کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق 2012 ءکی اُس خفیہ ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف ال اُتیبہ بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب، امارات اور بحرین کی مشترکہ طور پر ایران اور عالم اسلام کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اکثر عرب ممالک پر حکمراں بڑے شیطان امریکہ کے ایجنٹ اور ااس کے اتحادی ہیں جو اسلام اور مسلمین کے خلاف سازشوں میںم صروف ہیں۔

News ID 1874073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha