11 جولائی، 2017، 11:43 AM

امریکہ کا فوجی طیارے گر کر تباہ/ 16 افراد ہلاک

امریکہ کا فوجی طیارے گر کر تباہ/ 16 افراد ہلاک

امریکہ کی جنوبی ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جنوبی ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی میرین کور نے شام کے اوقات میں KC-130 کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی تاہم حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ادھر امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لیفلور کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر فریڈ رینڈل نے حادثے میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔فریڈ رینڈل نے سی این این کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد میرین کور ایئرکرافٹ میں سوار تھے اور مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

News ID 1873791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha