9 جون، 2017، 2:07 PM

برطانیہ میں چاقو بردار شخص نے کئی افراد کو یرغمال بنا لیا

برطانیہ میں چاقو بردار شخص نے کئی افراد کو یرغمال بنا لیا

برطانیہ کے شمال مشرقی شہر نیو کیسل میں ایک چاقو بردار شخص نے جاب سینٹر میں داخل ہو کر وہاں موجود کئی ملازمین کو یرغمال بنالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شمال مشرقی شہر نیو کیسل میں ایک چاقو بردار شخص نے جاب سینٹر میں داخل ہو کر وہاں موجود کئی ملازمین کو یرغمال بنالیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق مقامی پولیس حادثے کی جگہ پر پہنچ گئی  ہے جہاں اہلکار ملزم سے مذاکرات میں مصروف ہیں تاہم اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے چاقو لہراتے شخص نے مرکز میں کام کرنے والے کئی ملازمین کو یرغمال بنا رکھا ہے۔پولیس کے مطابق تجارتی مرکز کے نزدیک موجود طلبہ کی رہائشگاہ کو ممکنہ خدشے کے پیش نظر خالی کرالیا گیا اور احتیاطآ میٹرو اسٹیشن بھی بند کردیا گیا۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب برطانیہ میں گذشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی ہے.

News ID 1873071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha