مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سمیت عالم میں شب برات نہایت ہی عقیدت اور احترام سے منائی گئی اس موقع پر عوام نے جشن منایا ، گھروں اور سڑکوں کوچراغاں کیا اور منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ ایران سمیت عالم میں کل رات شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ایران کیم قدس مجسد جمکران میں عظیم الشان اور روح پرور اجتماع منعقد ہوا جس میں منجی عالم بشریت ، حجۃ خدا اور سلطان عصر رواں کے ظہور کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پاکستان ، ہندوستان اور دیگر اسلامی ممالک میں بھی مسلمانوں نے شب برات بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی ، پاکستان میں شب برات کے موقع پر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، قبرستان کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ حساس علاقوں میں واقع مساجد پر خصوصی سکیورٹی زون قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر ہونے والی محافل کے لیے بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
ایران اور عالم اسلام میں شب برات عقیدت سے منائی گئی/ منجی عالم بشریت کے ظہور کے لئے خصوصی دعائیں
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت عالم اسلام میں شب برات نہایت ہی عقیدت اور احترام سے منائی گئی اس موقع پر عوام نے جشن منایا ، گھروں اور سڑکوں کوچراغاں کیا اور منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔
News ID 1872421
آپ کا تبصرہ