8 دسمبر، 2008، 1:51 PM

عید الاضحی

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الاضحی منائی جارہی ہے

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الاضحی منائی جارہی ہے

آج سعودی عرب اورخلیجی ممالک کے علاوہ دنیا کے کئی ملکوں میں عید الاضحٰی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج سعودی عرب اورخلیجی ممالک کے علاوہ دنیا کے کئی ملکوں میں عید الاضحٰی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے۔

 اور لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی دے رہے ہیں ۔سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں عید الاضحیٰ تمام تر مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے۔مکةالمکرمہ میں لاکھوں مسلمانوں نے مسجد الحرام میں نماز عید ادا کی اس کے علاوہ مدینة المنورہ میں مسجد نبوی میں نمازعید کا عظیم الشان اجتماع ہوا ،نماز کے بعد امت مسئلہ کے اتحاد اور سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس کے علاوہ عرب امارات اور فلسطین میں بھی عید منائی جارہی ہے۔مسجد اقصیٰ میں نماز عید میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

 

News ID 797364

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha