5 مئی، 2017، 12:23 AM

ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل اور سعودی عرب کے دورے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل اور سعودی عرب کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران سعودی عرب اوراسرائیل کے دورے کا اعلان کیا ہے اسراغیل اور سعودی عرب دونوں ہی امریکہ کے اہم اتحادی ملک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران سعودی عرب اوراسرائیل کے دورے کا اعلان کیا ہے اسراغیل اور سعودی عرب دونوں ہی امریکہ کے اہم اتحادی ملک ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ بطور امریکی صدر میرا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب، اس کے بعد اسرائیل اور پھر روم کا ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ میرے دورے کا آغاز سعودی عرب میں حقیقی معنوں میں سعودی رہنماؤں کے ساتھ تاریخی ملاقاتوں سے ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل جائیں گے، جہاں ان کا مغربی کنارے کا دورہ بھی متوقع ہے۔

News ID 1872265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha