26 اپریل، 2017، 7:22 PM

چین نے طیارہ بردار بحری جہاز باضابطہ طور پر سمندر میں اتاردیا

چین نے طیارہ بردار بحری جہاز باضابطہ طور پر سمندر میں اتاردیا

چین نے مقامی سطح پر تیار کردہ طیارہ بردار بحری جہاز بدھ کو باضابطہ طور پر سمندر میں اتارا ہے۔بحری جہاز شمال مشرقی بندرگاہ ڈالیان میں سمندر میں اتارا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے مقامی سطح پر تیار کردہ طیارہ بردار بحری جہاز بدھ کو باضابطہ طور پر سمندر میں اتارا ہے۔بحری جہاز شمال مشرقی بندرگاہ ڈالیان میں سمند ر میں اتار ا گیا۔اب نئے بحری جہاز کی آزمائشی اور تربیتی مراحل کا آغاز کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق چین نے اپنے ملک میں تیار کیا گیا پہلا بحری جہاز سمندر میں اتار دیا ہے۔ چین کا طیارہ بردار بحری جہاز ایک ایسے وقت سمندر میں اتارا گیا ہے جب امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان حالیہ دنوں میں انتہائی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔امریکہ نے اپنے جنگی بحری بیڑے اور آبدوز کو جزیرہ نما کوریا میں متعین کیا ہے جس پر پیانگ یانگ کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور چین نے فریقین کو کشیدگی میں اضافے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

News ID 1872065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha