25 ستمبر، 2012، 6:20 PM

چین نے پہلا طیارہ بردار بحری جہاز چینی بحریہ کے حوالے کردیا ہے

چین نے پہلا طیارہ بردار بحری جہاز چینی بحریہ کے حوالے کردیا ہے

مہر نیوز/25 ستمبر2012ء:چین کی وزارتِ دفاع کے مطابق ملک کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کو باقاعدہ طور پرچینی بحریہ میں شاملکرلیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارتِ دفاع کے مطابق ملک کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کو باقاعدہ طور پرچینی بحریہ میں شاملکرلیاہے۔تین سو میٹر لمبے اس بحری جہاز کو لیاوننگ کا نام دیا گیا ہے اوراسے صوبہ لیاوننگ میں ہی تیار کیا گیا ہے۔چین نے سابق سوویت یونین کے جنگی بحری جہاز کو یوکرائن سے خریدنے کے بعد دوبارہ کارآمد بنایا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز کو سخت سمندری آزمائش سے گزرا گیا ہے اور اس سے ملکی مفادات کے دفاع کے حوالے سے صلاحتیوں میں اضافہ ہو گا۔لیاوننگ نامی بحری جہاز آپریشنل نہیں ہو گا اور اسے صرف تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ چین ذرائع کے مطابق ڈالین کی بندرگاہ پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں سیاسی رہنماوں کی موجودگی میں لیاوننگ کو بحریہ کے حوالے کیا گیا۔

News ID 1705178

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha