مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی بحریہ نے الیکٹرانک معلومات کی نگرانی کرنے والا نیا بحری جہاز تیار کرلیا، یہ جدید جہاز چینی بیڑے میں اہم اضافہ قرار دیا گیا ہے۔ بحری بیڑے میں شامل کیے گئے خفیہ الیکٹرانک معلومات کی نگرانی کرنے والے جہاز کے حوالے سے چینی اخبار لکھتا ہے کہ ہل کوڈ 856 کے ساتھ نئے جہاز سی این ایس میزار کو شمالی سمندر پر موجود بیڑے کی مدد کے لیے کنگ ڈاؤ کی مشرقی بندرگاہ پر پہنچایا گیا۔ یہ جہاز ہر موسم میں 24 گھنٹے مختلف اہداف کی نگرانی کے ساتھ ساتھ خفیہ الیکٹرانک معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ چین کے دفاعی تجزیہ کار اس جہاز کا مقابلہ جدید فوجی صلاحیتیں رکھنے والے ممالک جیسے کہ امریکا اور روس کے جہازوں سے کر رہے ہیں۔ نیوی کے افسران کے مطابق چینی جہاز اب پہلے سے زیادہ امریکی اور جاپانی جنگی جہازوں کو نگرانی کر سکتے ہیں۔
چین کی بحریہ نے الیکٹرانک معلومات کی نگرانی کرنے والا نیا بحری جہاز تیار کرلیا، یہ جدید جہاز چینی بیڑے میں اہم اضافہ قرار دیا گیا ہے۔
News ID 1869667
آپ کا تبصرہ