27 مارچ، 2017، 3:47 PM

جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے 8 طلبا ہلاک

جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے 8 طلبا ہلاک

جاپان میں کوہ پیمائی کے لیے آنے والے اسکول طلبہ کے گروپ پر برفانی تودہ گرنے سے 8 طلبہ ہلاک جب کہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں کوہ پیمائی کے لیے آنے والے اسکول طلبہ کے گروپ پر برفانی تودہ گرنے سے 8 طلبہ ہلاک جب کہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹوکیو کے قریب ناسو کے پہاڑی علاقے میں 52 طالب علموں اور 11 اساتذہ پر مشتمل گروپ کوہ پیمائی کے لیے علاقے میں موجود تھا کہ اچانک برفانی تودہ طالب علموں پر آگرا جس کی زد میں آکر 8 طالب علم ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق علاقے میں خراب موسم کی وارننگ جاری کی گئی تھی اور گزشتہ 2 دنوں سے مسلسل برفباری کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

News ID 1871380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha