23 مارچ، 2017، 7:27 PM

برطانوی پارلیمنٹ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

برطانوی پارلیمنٹ  پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے باہرہونے والے حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد  اورکالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ویسٹ منسٹر میں ہونے والے حملے میں 5  افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ  40 افراد زخمی ہوئے جن کاعلاج ہسپتال میں جاری ہے برطانوی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا ۔ ادھر برطانوی پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے حملے کے بعد متعدد مقامات پر چھاپے مار 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

News ID 1871277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha