18 نومبر، 2016، 6:19 PM

عراق میں سنی مسلمانوں کی بارات پر خودکش حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

عراق میں سنی مسلمانوں کی بارات پر خودکش حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش نے قبول کرلی داعش کا کہنا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر سنی مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش نے قبول کرلی داعش کا کہنا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر سنی مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے شہر فلوجہ کے قصبے میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے فلوجہ کے قصبے میں شادی کی تقریب میں مقامی سنی مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں رات گئے شادی کی تقریب میں موجود 40افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم شیعہ اور سنی مسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔ داعش کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1868397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha