23 مئی، 2017، 5:13 PM

داعش نے برطانوی شہر مانچسٹر میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنی

داعش نے برطانوی شہر مانچسٹر  میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنی

سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے برطانوی شہر مانچسٹر میں ایک میوزک کنسرٹ میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنی ہے اس حملے میں 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے برطانوی شہر مانچسٹر میں ایک میوزک کنسرٹ میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنی ہے اس حملے میں 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔ مانچسٹر پولیس نے کارلٹن روڈ پر واقع رائسٹن کورٹ کا محاصرہ کرلیا ہے جہاں وہ مبینہ خودکش بمبار کے فلیٹ کی تلاشی لینے میں مصروف ہے۔ اس علاقے میں نئے فلیٹس دو سال پہلے تعمیر کیے گئے تھے جہاں اس وقت بڑی تعداد میں عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے مانچسٹر حملے کے تناظر میں سرکاری ایمرجنسی ’’کوبرا کمیٹی‘‘ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں سیکیوریٹی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی تھریسا مے اور لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن دونوں نے اپنی انتخابی مہم ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانیہ میں 8 جون 2017 کو عام انتخابات ہونے ہیں۔ داعش وہی وہابی دہشت گرد تنظیم ہے جسے عراق و شام میں امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب نے مضبوط کیا اور اسے جنگی ہتھیار و ساز سامنا فراہم کیا اور جسے ترکی میں باقاعدہ ٹریننگ دیکر شام بھیجاجاتا تھا۔

News ID 1872698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha