3 مارچ، 2017، 10:49 PM

کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک

کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پلوامہ کے مقام پر علیحدگی پسندوں نے پولیس کو دستی بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پلوامہ کے مقام پر علیحدگی پسندوں نے پولیس کو دستی بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے علاقے پلوامہ میں مران چوک پر علیحدگی پسندوں نے پولیس کے قافلے پر دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ گزشتہ ہفتے بھی  ضلع شوپیاں میں نامعلوم  افراد نے فوجی گاڑی پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1870838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha