31 دسمبر، 2017، 4:36 PM

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

 ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پر علیحدگی پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں  ہندوستانی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پر علیحدگی پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سی آر پی ایف کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری نگر سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر لیتھ پورہ میں واقع نیم فوجی دستوں کی 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر رات گئے علیحدگی پسندوں نے داخل ہوکر دستی بموں سے حملہ کردیا اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔

News ID 1877726

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha