5 فروری، 2017، 6:31 PM

امریکی صدر ٹرمپ کی عراقی وزیر اعظم حید رالعبادی کو دورہ امریکہ کی دعوت

امریکی صدر ٹرمپ کی عراقی وزیر اعظم حید رالعبادی کو دورہ امریکہ کی دعوت

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ نے اس خبر کو غلط اور بے بنیاد قراردیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزير اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا ہے جبکہ امریکی صدر عراقی وزیر اعظم العبادی کو ٹیلیفون پر دورہ امریکہ کی دعوت دے چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ نے اس خبر کو غلط اور بے بنیاد قراردیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزير اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا ہے جبکہ امریکی صدر عراقی وزیر اعظم  العبادی کو ٹیلیفون پر دورہ امریکہ کی دعوت دے چکے ہیں۔امریکی سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے امریکی سفیر اور عراقی وزیر اعظم کی ملاقات کے بارے میں غلط اور بےبنیاد خبر شائع کی ہے جس میں کہا گيا ہے کہ امریکی سفیر نے عراقی وزير ا‏عظم سے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ عراقی وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے قبل عراقی وزير اعظم کو ٹیلیفون کرکے انھیں امریکہ کی دعوت دی اور حیدرالعبادی کو یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ عراق کی مدد جاری رکھےگا۔

News ID 1870232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha