26 دسمبر، 2016، 11:15 PM

سعودی عرب کے 2 ہزار سے زائد شہری بیرون ملک دہشت گردی میں ملوث

سعودی عرب کے 2 ہزار سے زائد شہری  بیرون ملک دہشت گردی میں ملوث

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے 2 ہزار سے زائد شہری بیرون ملک وہابی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ دہشت گردانہ کاررائیوں میں ملوث ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ  کے ترجمان جنرل منصورالترکی  نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے 2 ہزار سے زائد شہری  بیرون ملک وہابی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ دہشت گردانہ کاررائیوں میں ملوث ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصورالترکی نے کہا ہے کہ 73سعودی باشندے بیرون ملک دہشتگردی کے الزام میں گرفتار ہوچکے ہیں، شام میں1540 سعودی باسندے دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جبکہ عراق میں 5سعودی باشندے جہادی گروپوں کیساتھ لڑائی میں شامل ہیں یمن میں 147،31افغانستان ،پاکستان میں جہادی گروپوں کیساتھ شریک ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ2ہزارسے زائدسعودی شہری بیرون ملک وہابی دہشت گرد گروپوں کے ساتھ لڑائی میں شریک ہیں۔

News ID 1869281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha