3 اگست، 2016، 7:17 PM

ہزاروں پاکستانی شہری بیرون ملک وہابی دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ ہیں

ہزاروں پاکستانی شہری بیرون ملک وہابی  دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ ہیں

پاکستان کے ہزاروں شہری بیرون ملک وہابی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ملکر افغانی، شامی اورعراقی حکومتوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ہزاروں  شہری بیرون ملک وہابی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ملکر افغانی، شامی اورعراقی حکومتوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق کم سے کم 650 پاکستنای شہری شام، عراق، یمن، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے جنگ زدہ علاقوں میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق مذکورہ ممالک اور علاقوں میں وہابی دہشت گرد تنظیموں کی شکست کے بعد پاکستانی دہشت گرد پاکستان واپس آسکتے ہیں اور ملک میں دہشت گردی اور فرقہ وارنہ فسادات پھیلا سکتے ہیں۔ پاکستان کے خفیہ اداروں نے سیکڑوں وہابی دہشت گردوں کی معلومات بھی سکیورٹی اداروں کو فرہم کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد عالمی سطح پر دہشت گردانہ کارروائيوں میں ملوث ہیں وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب اور امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News ID 1865957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha