پاکستان اور افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے را کے ساتھ تعلقات

پاکستان کے خفیہ اداروں نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کوپس پردہ ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را " کا تعاون حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے خفیہ اداروں نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کوپس پردہ ہندوستانی  خفیہ ایجنسی " را "  کا تعاون حاصل ہے۔  ادھر امریکی اورافغان حکومتوں نے پاکستان کودوبارہ یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان میں موجود ان تمام دہشت گروپس اور تنظیموں کے خلاف مزیدآپریشنز کیے جائیں گے۔ جو پاکستان میں براہ راست یاپس پردہ بدامنی پھیلانے میں ملوث ہیں، تینوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مشترکہ اقدام گے۔  پاکستان کی وفاقی حکومت کے اہم ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک کے مختلف مقامات پرحالیہ دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کے دوران سیکیورٹی اداروں کو اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ ان واقعات میں ملوث تنظیموں کو افغانستان میں موجود کئی دہشت گرد گروپس کا بلاواسطہ یابالواسطہ تعاون حاصل ہے اوراس بات کے بھی اشارے ملے ہیں کہ پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں ملوث کئی گروپس کوپس پردہ ہندوستانی  خفیہ ایجنسی "را " کا تعاون بھی حاصل ہے۔ سکیورٹی اداروں نے اس معاملے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

News Code 1868415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha