7 جون، 2016، 5:13 AM

داعش دہشت گرد خاتون بچے کا سویڈن میں علاج کراکے بحفاظت شام پہنچ گئی

داعش دہشت گرد خاتون بچے کا سویڈن میں علاج کراکے بحفاظت شام پہنچ گئی

برطانیہ سے فرار ہوکر داعش میں شامل ہونے والی خاتون گریس کے بیٹے عیسیٰ دارے کے سویڈن میں علاج اور اس دوران اس کی دہشت گرد والدہ کی اس کے ساتھ موجودگی اور پھر بحفاظت شام واپسی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیموں کی پشت پر مغربی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے فرار ہوکر داعش میں شامل ہونے والی خاتون گریس کے بیٹے عیسیٰ دارے کے سویڈن میں علاج اور اس دوران اس کی دہشت گرد والدہ کی اس کے ساتھ موجودگی اور پھر بحفاظت شام واپسی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیموں کی پشت پر مغربی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔ اخبار دی مرر کے مطابق چار سالہ بچے عیسیٰ دارے کو اس کی دہشت گرد  والدہ شام سے چھپا کر سویڈن لے گئی اور وہاں علاج کروانے کے بعد واپس شام  بھی لے گئی۔ یہ بچہ چند ماہ قبل سامنے آنے والی داعش کی ایک ویڈیو میں نظر آیا تھا۔ اس ویڈیو میں اس بچے کو چار مبینہ جاسوسوں کو بم سے اڑاتے دکھایا گیا تھا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ بچہ کچھ عرصے سے بیمار تھا اور اس کی والدہ اسے علاج کے لئے سویڈن لے گئی تھی، جہاں اس کا آپریشن کیا گیا۔ دونوں ماں بیٹا بحفاظت سویڈن میں رہے اور پھر بخیروعافیت واپس شام بھی پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق گریس، جس نے بعدازاں اپنا نام خدیجہ رکھ لیا، اس نے سویڈن سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد ابوبکر سے شادی کی جو کہ 2014ءمیں جنگ کے دوران ماراگیا۔ انٹیلی جنس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اپنے سابقہ خاوند کے سویڈن سے تعلق کی وجہ سے ہی غالباً خدیجہ اپنے بیٹے کو علاج کے لئے سویڈن لے کر گئی، لیکن برطانیہ کے مطلوب ترین افراد میں شامل یہ دہشت گرد خاتون بچے کو ساتھ لے کر سویڈن کیسے پہنچی، وہاں قیام کیسے کیا اور پھر کسی کو خبرہوئے بغیر واپس شام کیسے چلی گئی، یہ وہ سوالات ہیں کہ جن کا کوئی جواب سامنے نہیں آرہا۔ جبکہ مغربی ممالک ایک طرف داعش کو کچلنے کے نعرے لگا رہے ہیں اور دوسری طرف داعش کو مدد بھی فراہم کررہے ہیں۔ اسلامی مبصرین کے مطابق وہابی مکتبہ فکر پر مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیاں سعودی عرب اور دیکر خلیجی ریاستوں کے ذریعہ چھائی ہوئی ہیں ۔ اور مغربی خفیہ ایجنسیاں دہشت گردوں کو اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے  کے لئے استعمال کررہی ہیں ۔

 

 

News ID 1864557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha