مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہشت گردوں کی حمایت اور سرپرستی کرنے والے ملک سعودی عرب کو بھی اب اپنے پروردہ دہشت گردوں سے خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور اب سعودی وزارت داخلہ نے داعش سے وابستہ 9 وہابی دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر لاکھوں ریال کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجرجنرل منصور الترکی نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران قطیف گورنری اور الدمام شہر میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ داعش دہشت گرد ان واقعات میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردانہ حملوں میں سعودی شہریوں، تارکین وطن اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، مشتبہ دہشتگردوں میں 8 سعودی اور ایک بحرینی شہری ہے۔ واضح رہے کہ کل سعودی رعب نے داعش سے وابستہ 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 2 پاکستانی ایک سوڈانی اور باقی سعودی عرب کے وہابی دہشت گرد شامل ہیں۔
دہشت گردوں کی حمایت اور سرپرستی کرنے والے ملک سعودی عرب کو بھی اب اپنے پروردہ دہشت گردوں سے خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور اب سعودی وزارت داخلہ نے داعش سے وابستہ 9 وہابی دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر لاکھوں ریال کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1867966
آپ کا تبصرہ