حلب کی جامع مسجد کے قریب دہشت گردوں کا راکٹ حملہ

شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں نے حلب شہر کی جامع مسجد کے قریب چند راکٹ فائر کئے ہیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں نے صوبہ حلب کی جامع مسجد کے قریب چند راکٹ فائر کئے ہیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے حلب شہر کی جامع مسجد الرحمن کے قریب کئی راکٹ داغے ہیں جن کے نتیجہ میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر شامی فورسز کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائی جاری ہے۔ شام اور رعاق میں سعودی عرب اور ترکی کے پروردہ دہشت گردوں کو شدید دباؤ کا سامنا ہے اور وہ اب اپنے آقاؤں کے خلاف ہوگئے ہیں جنھوں نے دہشت گردوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ جو اب وہابی دہشت گردوں کی پشت خالی کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شام اور عراق میں سرگرم کئی ممالک کے وہابی دہشت گر براہ راست جہنم پہنچ گئے ہیں۔

News Code 1863179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =