مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عراق کی اعلی اسلامی اقنلابی کونسل اور قومی تحالف کے سربراہ حجۃ الاسلام عمار حکیم اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں امریکہ کو ناقابل اعتماد قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ اسلامی ممالک منجملہ عراق کے اقتدار اور استقلال کے خلاف ہے اور امریکہ کی مسکراہٹوں کے فریب میں کبھی نہیں آنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراقی مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: عراق کے تمام مذاہب ، قبائل اور گروہوں کو باہمی اتحاد کے ساتھ عراق کی ترقی اور پیشرفت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قومی تحالف کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: باہمی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ قومی تحالف اپنے اعلی اور گرانقدر اہداف تک پہنچ سکتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قومی تحالف کے اہم وظائف میں عراق میں قائم حکومتوں کی حمایت قراردیتے ہوئے فرمایا: رضاکار فورسز اور عراقی حکومت کے درمیان گہرا رابطہ ہے اور قومی رضاکار فورسز عراقی حکومت اور عوام کا بہترین سرمایہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علمی شعبہ میں پیشرفت اور ریسرچ کو عراق کے لئے بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: عراق کی یونیورسٹیوں کو اس سلسلے میں مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ امریکہ اور عراق کے دشمنوں نے بہت سے عراقی سائنسدانوں اور دانشوروں کو قتل کردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراقی مسلمانوں کو تاکید کرتے ہوئےفرمایا: امریکہ ناقابل اعتماد ہے اور کسی بھی صورت میں امریکہ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے اور امریکہ کی مسکراہٹوں کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ موصل اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کی مکمل شکست کے حق میں نہیں ہے امریکہ عراق، شام اور دیگر مسلم ممالک میں دہشت گردوں کو باقی رکھنا چاہتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق کے مستقبل کو روشن اور تابناک قراردیتے ہوئے فرمایا: عراق کی ترقی اور پیشرفت اسلامی جمہوریہ ایران کے حق میں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
اس ملاقات میں عراق کی اعلی اسلامی انقلابی کونسل اور قومی تحالف کے سربراہ عمار حکیم نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سفارشات اور ہدایات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ نے حشد الشعبی کے بارے میں بل منظور کرکے قومی اتحاد اور یکجہتی کا ثـوت دیا ہے اور وہابی دہشت گردوں پر عراقی حکومت اور عوام کی فتح یقینی ہے۔
آپ کا تبصرہ