مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور اس کے ہمراہ وفد نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور اس کے ہمراہ وفد سےملاقات میں فرمایا: عراق کو امریکہ پر بالکل اور ہرگز اعتماد نہیں کرنا چاہیے کیونکہ امریکی حکام کا مکر و فریب عالمی سطح پر نمایاں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق کی ارضی سالمیت اور عراقی عوام کے درمیان باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: عراق ایک اہم عرب ملک ہے جو عرب ممالک میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ عراق کے باہمی روابط کے فروغ کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: عراق کو امریکہ کے مکر و فریب سے آگاہ رہنا چاہیے کیونکہ امریکی حکام قابل اعتماد نہیں ہیں۔
اس ملاقات میں ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگيری بھی موجود تھے عراق کے وزير اعظم نے عراق کی ارضی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے قریب پہنچ گئے ہیں اور عراق سے دہشت گردی کا خاتمہ قریب پہنچ گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ