7 اگست، 2018، 1:41 PM

دہشت گردی کا مقابلہ عالم اسلام کا مشترکہ مطالبہ/ ایران کا خطے کے پائدار امن میں اہم کردار

دہشت گردی کا مقابلہ عالم اسلام کا مشترکہ مطالبہ/ ایران کا خطے کے پائدار امن میں اہم کردار

شانگھای جمعیت اسلامی کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو عالم اسلام کا مشترکہ مطالبہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے خطے میں پائدار امن و صلح کے قیام میں اہم نقش ایفا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں شانگھای جمعیت اسلامی کے سربراہ موسی جین ہونک وے نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو عالم اسلام کا مشترکہ مطالبہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت نے خطے میں پائدار امن و ثبات کے قیام کے سلسلے میں اہم نقش ایفا کیا ہے۔

اس نے کہا کہ مسلمانوں کو روزہ مرہ کے امور کے ساتھ روحی اور نفسانی تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ مسلمانوں کے بارے میں زيادہ سے زیادہ آشنا ہونا چآہیے اور عالم اسلام کو درپش چيلنجوں کے بارے میں بھی آگاہ رہنا چاہیے۔

شانگھائ مسجد کے امام جماعت نےمسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے چین کے تمام آئمہ جماعات کو اتحاد کے فروغ کے سلسلے میں تجویز پیش کی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی اور تہران ٹائمز کے وفد کے ساتھ ملاقات میں شانگھائی جمعیت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ ہم چین اور ایران کے ذرائع ابلاغ کے درمیان باہمی تعاون کی بھر پور  حمایت کرتے ہیں۔

News ID 1882861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha