5 دسمبر، 2016، 3:46 PM

امریکہ میں حجاب پہننے والی مسلم لڑکی پر حملہ

امریکہ میں حجاب پہننے والی مسلم لڑکی پر حملہ

امریکہ میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے امریکہ میں مقیم مسلمانوں بالخصوص حجاب پہننے والی خواتین اورلڑکیوں کے خلاف نسل پرست سفید فام امریکیوں کی جانب سے نفرت انگیزحملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے امریکہ میں مقیم مسلمانوں بالخصوص حجاب پہننے والی خواتین اورلڑکیوں کے خلاف نسل پرست سفید فام امریکیوں کی جانب سے نفرت انگیزحملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایک مصری نژادمسلم طالبہ یاسمین سوید  پرزیرزمین ٹرین میں سفرکے دوران شراب کے نشے میں دھت تین سفید فام امریکیوں نے حملہ کیا اوراسے’’دہشت گرد‘‘قراردیتے ہوئے اس کا حجاب نوچنے کی کوشش کی ۔
اس دوران مین ہٹن سے گزرتی ہوئی ٹرین میں موجود کوئی شخص اس کی مدد کو نہیں آیا جبکہ اس دوران تینوں ملزمان ڈونلڈٹرمپ کے حق اوراسلام مخالف نعرے لگارہے تھے۔
مسلم باروچ کالج کی طالبہ18سالہ یاسمین سوید نے نیویارک ڈیلی کو بتایا کہ اس نے خوفزدہ ہوکرایک ہاتھ سرپر رکھ لیا تاکہ حملہ آوران کا اسکارف نہ نوچ لیں اور ٹرین کی بوگی میں دوسری جگہ جاکر جان بچائی۔ نیویارک پولیس کی نفرت پر مبنی جرائم سے نمٹنے والی فورس جمعرات کو پیش آئے اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

News ID 1868784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha