مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ افغان مہاجرین کی 30 سال سے میزبانی پر ایران اور پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ امرتسر میں ہونے والی کانفرنس کے اعلامیہ میں رکن ممالک میں نوجوانوں کو بنیاد پرستی سے روکنے کے اقدامات پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ محفوظ آباد کاری تک پناہ گزینوں کو پاکستان اور ایران میں ہی رکھا جائے۔ اعلامیہ کے مطابق عالمی قوانین کے مطابق رکن ممالک دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مقصد خطے میں امن اوراستحکام تھا، رکن ممالک اختلافات پُرامن طورپرحل کرنے کےعزم پرقائم ہیں۔
اعلامیے کے مطابق افغان مہاجرین کی 30 سال سے میزبانی پر ایران اور پاکستان قابل تحسین ہیں، افغانستان میں محفوظ آبادکاری تک میزبان ممالک پناہ گزینوں کواپنے ممالک میں رکھیں۔
آپ کا تبصرہ