مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امن و ترقی کے حوالے سے مشاورت کیلئے ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس آج سے ہندوستان میں شروع ہو رہی ہے۔ افغانستان میں ترقی، امن و استحکام سے متعلق دو روزہ کانفرنس ہندوستان کے صوبہ پنجاب کے شہر امرتسر میں ہوگی۔ ہفتے اور اتوار کے روز ہونے والے کانفرنس میں خطے کے ممالک کے وزرا خارجہ ،وفود اور نمائندگان شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں موجود وفود کے شرکاء کل خطاب کریں گے۔ افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں ترقی و تعاون سمیت غربت اور دیگر چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اس کانفرنس کی تجویز ترکی نے استنبول میں ایک اجلاس کے دوران دی تھی۔ خطے کے ممالک کے درمیان پہلی کانفرنس نومبر 2011ءمیں ہوئی تھی جس کے بعد امریکہ سمیت 20 ممالک نے ترکی کی اس کانفرنس کی تجویز کی حمایت کی تھی۔
افغانستان میں امن و ترقی کے حوالے سے مشاورت کیلئے ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس آج سے ہندوستان میں شروع ہو رہی ہے۔
News ID 1868732
آپ کا تبصرہ