5 دسمبر، 2016، 9:43 AM

ایران اور پاکستان کو افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پرخراج تحسین پیش

ایران اور پاکستان کو افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پرخراج تحسین پیش

ہندوستان کے شہر امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں 30 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر ایران اور پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں 30 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر ایران اور پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
امرتسر میں ہونے والی کانفرنس کے اعلامیہ میں رکن ممالک میں نوجوانوں کو بنیاد پرستی سے روکنے کے اقدامات پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ محفوظ آباد کاری تک پناہ گزینوں کو پاکستان اور ایران میں ہی رکھا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق عالمی قوانین کے مطابق رکن ممالک دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مقصد خطے میں امن اوراستحکام کا قیام ہے، رکن ممالک اختلافات پُرامن طورپرحل کرنے کےعزم پرقائم رہیں۔

News ID 1868778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha