مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران امرتسر میں سکھ برادری نے مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور خالصتان بنانے کا مطالبہ بھی کردیا۔ امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جہاں یوتھ اکالی دل کے زیر اہتمام سکھ برادری نے مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہندوستان اپنے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور پنجاب میں سکھوں کو قتل کیا جا رہا ہے،عالمی برادری ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ مظاہرین نے ہندوستان سے آزادی اور خالصتان بنانے کا مطالبہ بھی کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ہندوستان میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران امرتسر میں سکھ برادری نے مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور خالصتان بنانے کا مطالبہ بھی کردیا۔
News ID 1868761
آپ کا تبصرہ