مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بنگش روڈ پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد بنی گالہ جانے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی کے 50 کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے سے قبل پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بنگش روڈ کے ذریعے جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جب کہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کئے گئے، پولیس نے نی گالہ جانے کی کوشش کرنے والے 50 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
اسلام آباد میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم/ 50 کارکن گرفتار
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بنگش روڈ پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد بنی گالہ جانے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی کے 50 کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1867949
آپ کا تبصرہ