14 اکتوبر، 2016، 7:48 PM

روس اور ہندوستان میزائل ڈیفنس سسٹم کے معاہدے پر دستخط کریں گے

روس اور ہندوستان میزائل ڈیفنس سسٹم کے معاہدے پر دستخط کریں گے

روس اور ہندوستان کے درمیان ایس 400 اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کے معاہدے پر کل دستخط کیے جائیں گے، دونوں ملک مشترکہ طور پر سویلین طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی بنائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور ہندوستان کے درمیان ایس 400 اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کے معاہدے پر کل دستخط کیے جائیں گے، دونوں ملک مشترکہ طور پر سویلین طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی بنائیں گے۔ کریملن کے مطابق ہفتہ کو گوا میں  ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں صدر پوتین  روس کے سب سے ایڈوانس ایئر ڈیفنس سسٹم کے ہندوستان  کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔
ملاقات میں ایک ارب ڈالر کے دو سو کاموف ہیلی کاپٹروں کی پروڈکشن کا منصوبہ طے پانے کی توقع کی جارہی ہے۔ روسی صدر اور  ہندوستانی وزیر اعظم کی ملاقات برکس اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقاتوں میں ہوگی۔
 

News ID 1867587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha