13 اکتوبر، 2016، 4:46 PM

ایرانی انٹیلیجنس نے صوبہ فارس میں دہشت گردانہ کارروائی کو قبل از وقت ناکام بنادیا

ایرانی انٹیلیجنس نے صوبہ فارس میں دہشت گردانہ کارروائی کو قبل از وقت ناکام بنادیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے وزير نے کہا ہے کہ عاشور کے دن صوبہ فارس میں تکفیری دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائی کو خفیہ اداروں نے ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے وزيرحجۃ الاسلام سید محمود علوی  نے کہا ہے کہ عاشور کے دن صوبہ فارس میں  shjil تکفیری دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائی کو خفیہ اداروں  نے ناکام بنادیا ہے۔ جناب محمود علوی نے کہا کہ عوام کی دعاؤں اور عبادات کے نتیجے میں امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے صوبہ فارس میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بڑے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس دہشت گردانہ منصوبے میں ملوث تمام دہشت گرد غیر ملکی تھے  جنھیں گرفتار کرلیا گيا ہے اور جن کے قبضہ سے 100 کلوگرام دھماکہ خیز مواد ، ہتھیار اور دیگر جنکی وسائل ضبط کرلئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتیں اور ان سے وابستہ علاقائي طاقتیں ایران کے اندر دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہی ہیں لیکن موقع ملتے ہی امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہی ان پر کاری ضرب وارد کردیتے ہیں اور ان کےتمام شوم منصوبوں کو نقش بر آب کردیتے ہیں۔

News ID 1867555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha