10 اکتوبر، 2016، 11:33 AM

امریکہ کے صدارتی انتخابات کا دوسرا مباحثہ بھی ہلیری کلنٹن نے جیت لیا

امریکہ  کے صدارتی انتخابات کا دوسرا مباحثہ بھی ہلیری کلنٹن نے جیت لیا

امریکہ کے صدارتی انتخابات کا دوسرا مباحثہ بھی ہلیری کلنٹن نے جیت لیا ہے ہلیری کلنٹن نے 34 کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ  کے صدارتی انتخابات کا دوسرا مباحثہ بھی ہلیری کلنٹن نے جیت لیا ہے ہلیری کلنٹن نے 34 کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

امریکہ میں صدارتی امیدواروں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مباحثہ سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں ہوا، جس میں ہلیری کلنٹن کی ای میلز، شام و عراق سے متعلق امریکی پالیسی، امریکی معیشت، اسلام اور ذاتی کردار پر بات چیت کی گئی۔ مباحثے کے دوران دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کو جھوٹا، غیر حقیقت پسند اور صدارت کے لیے غیر موضوع قراردیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ حال ہی میں سامنے آنے والی ان کی ویڈیو ٹیپ کے بارے میں وہ فخر محسوس نہیں کرتے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی سیاسی تاریخ میں بل کلنٹن سے زیادہ خواتین کی توہین کسی نے نہیں کی۔
ہلیری کلنٹن نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ذاتی ای میلز کا استعمال ایک ’غلطی‘ تھی تاہم ایسے کوئی شواہد نہیں جن کے ذریعے یہ ثابت ہو خفیہ معلومات غلط ہاتھوں تک پہنچ گئی تھیں۔

News ID 1867488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha