مہر خبررساں ایجنسی نے جنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاکستان کے 2 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھمبھرمیں کنٹرول لائن پرہندوستانی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فورسزنے بھارتی فوج کی گولہ باری کابھر پورجواب دیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے کیل اور لیپا سیکٹر میں بھی فائرنگ کی گئی۔رات ڈھائی بجے شروع ہونےوالی فائرنگ صبح 8 بجے تک جاری رہی۔
ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاکستان کے 2 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
News ID 1867246
آپ کا تبصرہ