مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک ہی سال کے دوران دوسرے ایٹمی تجربے کی شدید مذمت کی کرتے ہوئے اس کے خلاف اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ حکومت کےخلاف قراردادکےلئے اقدامات جاری ہیں،شمالی کوریا نے گزشتہ روز پانچواں ایٹمی تجربہ کیا تھا، پیانگ یانگ کی جانب سے ایک ہی سال میں یہ دوسرا جوہری تجربہ ہے۔جنوبی کوریا نے اس تجربے کو شمالی کوریا کااب تک کا سب سے خطرناک جوہری تجربہ قرار دیا ہے۔ ادھر روس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک ہی سال کے دوران دوسرے ایٹمی تجربے کی شدید مذمت کی کرتے ہوئے اس کے خلاف اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1866819
آپ کا تبصرہ