5 ستمبر، 2016، 2:53 PM

یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 7 دہشت گرد ہلاک

یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 7 دہشت گرد ہلاک

یمن میں ہونے والے ڈرون حملے میں القاعدہ کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں ہونے والے ڈرون حملے میں القاعدہ کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک سکیورٹی عہدے دار کا کہنا ہے کہ یمن کے صوبے مارب کے علاقے الوادی میں ایک اپارٹمنٹ پر ممکنہ طور پر امریکی ڈرون طیارے نے میزائل داغے جس کے نتیجے میں 7  دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کیوحشیانہ بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں اب تک دس ہزار یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

News ID 1866706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha